دھند کے باعث حادثات‘ دو افراد جاں بحق
رحیم یارخان(ڈسٹرکٹ رپورٹر ) گزشتہ روز قومی شاہراہ پر شدید دھند کے باعث دو مختلف ٹریفک حادثات پیش آئے جن میں دو افراد جاں بحق ہوگئے۔
پہلا حادثہ تاج پور مدیدوالا کے قریب پیش آیا جہاں سہجہ کارہائشی نیاز احمد رکشہ پر جانوروں کی خوراک لے جارہا تھا کہ دھند کے باعث رکشہ ٹرالر کی زد میں آگیا۔ نیاز احمد موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ ٹرالر ڈرائیور فرار ہوگیا۔ دوسرے حادثہ میں سڑک کراس کرنے والا نامعلوم شخص ٹرک تلے آکر جاں بحق ہوا۔ شناخت نہ ہونے پر نعش سردخانہ منتقل کردی گئی