آگ بھڑکنے سے خاتون سمیت 2 زخمی
رحیم یارخان(نمائندہ خصوصی ) سردی سے بچنے کیلئے جلائی جانے والی آگ کے اچانک بھڑکنے سے دو افراد بری طرح جھلس کر زخمی ہوگئے۔
تفصیل کے مطابق یوسف آباد کی پینتیس سالہ امیر مائی اور رکن پور کے رہائشی اٹھائیس سالہ محمد مجاہد اپنے گھروں میں آگ جلا رہے تھے کہ اچانک شعلے بھڑک اٹھے ۔ دونوں افراد آگ کی لپیٹ میں آکر شدید جھلس گئے ۔ اہل خانہ نے فوری طور پر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔ جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے