ڈسٹرکٹ کرکٹ چیمپئن شپ، پرچم کلب نے جہانیاں کو شکست دیدی

ڈسٹرکٹ کرکٹ چیمپئن شپ، پرچم  کلب نے جہانیاں کو شکست دیدی

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار ) سپورٹس سٹیڈیم میں کھیلے گئے ڈسٹرکٹ کرکٹ چیمپئن شپ 2026 کے میچ میں پرچم کرکٹ کلب خانیوال نے جہانیاں ٹائیگرز کرکٹ کلب کو 243 رنز سے ہرادیا۔

پرچم کلب نے مقررہ 30 اوورز میں 331 رنز بنائے ، جس میں عبداللہ احمد نے سنچری سکور کی، ارسلان ضیاء نے 91 اور عثمان خالد نے 62 رنز بنائے ۔ جہانیاں ٹیم صرف 65 رنز پر آؤٹ ہوگئی، راشد علی نے 31 اور نصر خان نے 10 رنز بنائے ۔ بالنگ میں عمر مسعود نے 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ محمد اویس نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں