لڑکی کو اغوا کرنے کے الزام میں دو افراد کیخلاف مقدمہ درج
ملتان(کرائم رپورٹر)لڑکی کو اغوا کرنے کے الزام میں پولیس نے دو افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔۔۔۔
قطب پور پولیس کو اقبال مائی نے بتایا کہ ملزمان میری بیٹی کو اغوا کرکے فرار ہوگئے ۔ پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے ۔