ہسپتال کو الٹراسانک نیبولائزر مشینوں کا عطیہ

ہسپتال کو الٹراسانک  نیبولائزر مشینوں کا عطیہ

ملتان (لیڈی رپورٹر )سماجی رہنما اور صدر فارماسوٹیکلز ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن ملتان اظہر بلوچ نے۔۔۔

 سدرن سٹی ہسپتال ملتان کو 10 جدید الٹراسانک نیبولائزر مشینیں عطیہ کر دیں۔ یہ مشینیں ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر غلام یاسین کے حوالے کی گئیں۔اس موقع پر ڈاکٹر سہیل ظفر اور دیگر معزز شخصیات بھی موجود تھیں۔ ایم ایس سدرن سٹی ہسپتال کی درخواست پر موسمی حالات اور سانس کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ مشینیں فوری طور پر فراہم کی گئیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں