شدید سردی ،نان فارمل سکولوں میں بھی تعطیلات بڑھانے کا اعلان
ملتان (خصوصی رپورٹر )محکمہ لٹریسی اینڈ نان فارمل ایجوکیشن نے شدید سردی کے پیش نظر نان فارمل سکولوں میں۔۔۔
تعطیلات بڑھانے کا اعلان کر دیا ہے ۔محکمہ کے مطابق نان فارمل ایجوکیشن سکولوں میں تعطیلات 17 جنوری تک بڑھا دی گئی ہیں جبکہ تدریسی سرگرمیاں 19 جنوری سے دوبارہ شروع ہوں گی۔ تعطیلات کے دوران فیلڈ سٹاف اپنی ذمہ داریاں معمول کے مطابق انجام دیتا رہے گا ۔حکام کاکہناہے کہ یہ فیصلہ طلبہ اور عملے کی صحت و سلامتی کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے ۔