سیفٹی ایکٹ کے تحت دو میپکو اہلکاروں کیخلاف کارروائی کی سفارش

سیفٹی ایکٹ کے تحت دو میپکو  اہلکاروں کیخلاف کارروائی کی سفارش

ملتان (خصوصی رپورٹر)میپکو ملتان سرکل کی سیفٹی ٹیم نے حسن آباد سب ڈویژن کے دو اہلکاروں کے خلاف سیفٹی ۔۔۔

قوانین کی خلاف ورزی پر محکمانہ کارروائی کی سفارش کی ہے ۔ ایس ڈی او سیفٹی رانا محمد عمران اور ٹیم نے خانیوال روڈ پر این ایف سی یونیورسٹی کے قریب ٹی آف پر چیکنگ کی، جہاں محمد منیر (لائن مین) اور سجاد حسین (اسسٹنٹ لائن مین) شدید دھند اور ناموافق موسمی حالات کے باوجود حفاظتی آلات کے بغیر کام کر رہے تھے ۔اہلکاروں کے پاس سیفٹی ہیلمٹ، ایچ وی ڈیٹیکٹر، بیپر، دستانے اور مکمل یونیفارم موجود نہیں تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں