بی زیڈ یونیورسٹی میں بینکنگ بھرتی ڈرائیو کامیابی سے مکمل
ملتان (خصوصی رپورٹر) کیریئر ڈویلپمنٹ سینٹر بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان نے مقامی بینک کے اشتراک سے انسٹی ٹیوٹ آف بینکنگ اینڈ فنانس میں کامیابی کے ساتھ ریکروٹمنٹ ڈرائیو کا انعقاد کیا۔ ۔۔۔
اس بھرتی مہم کی نگرانی ڈاکٹر فرخ بشیر، ڈائریکٹر کیریئر ڈویلپمنٹ سینٹر نے بطور فوکل پرسن کی۔ تقریباً 400 امیدواروں نے شرکت کی جن میں سے 100 سے زائد امیدواروں کو حتمی انٹرویوز کے لیے شارٹ لسٹ کیا گیا۔ بھرتی کے عمل کو مؤثر اور شفاف بنانے کے لیے بیک وقت چار متوازی انٹرویو سیشنز منعقد کیے گئے جس سے انٹرویوز کا عمل منظم اور بروقت مکمل کیا جا سکا۔ڈائریکٹر کیریئر ڈویلپمنٹ سینٹر نے کہا کہ اس طرح کے پروگرامز طلبہ کو عملی مواقع فراہم کرتے ہیں اور کیریئر کے مواقع بڑھانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔