مرکزی میلاد کمیٹی کے زیراہتمام سالانہ کاروانِ جشنِ معراج
معجزہ معراج نے سائنسی تحقیق کے نئے دریچے کھول دئیے ، معصوم حامد نقشبندی
ملتان (کرائم رپورٹر)مرکزی میلاد کمیٹی کے زیراہتمام چوتھا سالانہ عظیم الشان کاروانِ جشنِ معراج سے خطاب کرتے ہوئے جگر گوشہ پیر طریقت صاحبزادہ معصوم حامد نقشبندی نے کہا کہ معجزہ کہتے ہی اسے ہیں جسے سمجھنے سے انسانی عقل عاجز ہو۔مگر معجزہ معراج کی انفرادیت یہ ہے کہ اس نے عقل و فہم کیلئے سائنسی تحقیق کے نئے دریچے کھول دئے ،آج سائنس ہزاروں سال کی تحقیق کے بعد روشنی کی رفتار کی پیمائش کررہی ہے مگر میرے آقا نے سفرِ معراج میں براق پر سفر کرکے روشنیوں کی رفتار کے بارے میں بتا دیا۔معراج رسالت نے قیامت تک انسانیت کو بھی معراج عطا کردی۔یہی وجہ ہے کہ معجزہ معراج سارے معجزات کا سردار ہے ۔سفرِ معراج درحقیقت سفرِ عشق و محبت ہے جس کے راز محب اورمحبوب ہی بہتر جانتے ہیں،مگر اس سفرِ عشق کی پہلی تصدیق سیدنا صدیق اکبر نے کی اوراسی تصدیق نے انہیں امت مسلمہ میں صدیق اکبر کے منصب پر فائز کردیا۔