سکولوں کا معیار بہتر بنانے کیلئے ڈیجیٹل تعلیم کے فروغ کا فیصلہ
گوگل ورک سپیس برائے پروڈکٹیوٹی ، کولیبوریشن پروگرام کے آغاز کی منظوری
ملتان (خصوصی رپورٹر ) پنجاب حکومت نے سرکاری سکولوں میں تعلیمی معیار بہتر بنانے کے لیے اہم قدم اٹھاتے ہوئے ڈیجیٹل تعلیم کے فروغ کا فیصلہ کیا ہے اور طلبہ کے لیے گوگل ورک اسپیس برائے پروڈکٹیوٹی اور کولیبوریشن پروگرام کے آغاز کی منظوری دے دی ہے ، جس سے طلبہ کو جدید ڈیجیٹل لرننگ اور کولیبریشن ٹولز کی سہولت میسر ہوگی ،اس پروگرام کے ذریعے طلبہ آن لائن کلاس روم، ای میل کی سہولت کے ساتھ ساتھ کلاؤڈ سٹوریج اور ڈاکومنٹ شیئرنگ کے ذریعے اپنے تعلیمی مواد تک آسان رسائی حاصل کر سکیں گے ۔ منصوبے کا مقصد طلبا کی ڈیجیٹل اسکلز، تخلیقی صلاحیتوں اور ٹیم ورک کو فروغ دینا ہے اساتذہ اور طلبا کے درمیان مؤثر رابطے اور آن لائن لرننگ کو فروغ دینے کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں گے تاکہ سرکاری سکولوں میں ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے ویژن پر عمل درآمد کا آغاز ہو سکے۔