ن لیگ نے ہمیشہ ملک کو بحرانوں سے نکالا:شاہد اقبال
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار ) ڈسٹرکٹ بار کے رکن و سابق جنرل سیکرٹری چوہدری محمد شاہد اقبال ایڈووکیٹ نے ۔۔
کہا کہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ ملک کو بحرانوں سے نکالا، معیشت کو سنبھالا اور عوام کو حقیقی ریلیف دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت نے مہنگائی کم کرنے ، بجلی و گیس بحران پر قابو پانے اور ترقیاتی منصوبوں کی بحالی کیلئے اقدامات کیے ، جن کے مثبت اثرات عوام تک پہنچ رہے ہیں۔