قانون کی حکمرانی کیلئے صف اول کا کردار ادا کر رہے :خورشید احمد

 قانون کی حکمرانی کیلئے صف اول  کا کردار ادا کر رہے :خورشید احمد

وہاڑی (خبرنگار ) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن بہاولپور اور ڈسٹرکٹ بار وہاڑی کے درمیان باہمی تعاون و یکجہتی وکلاء برادری کے مفادات کے تحفظ اور پیشہ ورانہ ترقی کیلئے سنگ میل ثابت ہوگی۔۔۔

 یہ بات ڈسٹرکٹ بار بہاولپور کے نو منتخب صدر شیخ خورشید احمد سہو نے ڈسٹرکٹ بار وہاڑی کی نمائندگی کرتے ہوئے معروف قانون دان شیخ فضل الرحمن ایڈووکیٹ سے ملاقات کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ وکلاء انصاف، آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کے لیے صفِ اول کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ دونوں بارز کا اشتراک عمل وکلاء کے مسائل حل کرنے اور عدالتی نظام میں بہتری کے لیے اہم ثابت ہوگا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں