جمعیت علمااسلام تحصیل وہاڑی کا ماہانہ اجلاس کل ہوگا
وہاڑی (خبرنگار ) جمیعت علماء اسلام تحصیل وہاڑی اور جمیعت نوجوانان فورم سمیت تمام یونٹس کے امراء و نظماء کا ماہانہ اجلاس کل ساڑھے 10بجے جامع مسجد بلال کالج ٹاؤن میں منعقد کیا جائے گا۔ ۔۔
اجلاس کی صدارت حضرت مولانا قاری قربان علی قاسمی، امیر جمیعت علماء اسلام تحصیل وہاڑی کریں گے ۔ اجلاس میں کارکنان کی کثیر تعداد شریک ہو گی اور مختلف امور، سرگرمیوں اور تنظیمی مسائل پر غور و خوض کیا جائے گا ۔