کوٹ ادو :دن دیہاڑے موٹر سائیکل اور درخت چوری

 کوٹ ادو :دن دیہاڑے  موٹر سائیکل اور درخت چوری

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) دن دیہاڑے کوٹ ادو میں گھروں، مساجد اور سرکاری اراضی سے متعدد چوری کے واقعات پیش آئے ۔ ۔۔

قصبہ گجرات میں خالد محمود شیخ کی ہونڈا سی ڈی 70 موٹر سائیکل مالیتی 1لاکھ 70ہزار روپے گھر کے باہر سے چوری ہو گئی۔ موضع ذوالفقار آباد میں قلندر بخش چانڈیہ کی مسجد سے موٹر سائیکل چوری ہوئی۔ محلہ بلوچ آباد میں محمد کاشف کامران کے گھر سے 20 من گندم مالیتی 80 ہزار روپے چوری کی گئی۔ کوٹ ادو کینال بیٹ ون آرمائنر میں غلام عباس کوریہ اور سعید کوریہ نے سرکاری شیشم کے درخت مالیتی 1 لاکھ 16ہزار روپے کاٹ کر رکشہ میں لے گئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں