ڈپٹی کمشنر نے شہریوں کے مسائل سنے
لودھراں (سٹی رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر محمد اشرف کے دفتر کے دروازے عوام کے لیے کھلے ہیں، جہاں روزانہ درجنوں شہری اپنی شکایات کے۔۔
ازالے کے لیے آتے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر تحریری اور زبانی درخواستوں پر متعلقہ افسران کو فوری احکامات جاری کرتے ہیں، جس سے شہریوں کی براہ راست دادرسی ممکن ہوتی ہے ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق عوام کے مسائل حل کیے جا رہے ہیں، جس سے سرکاری اداروں پر اعتماد بحال ہو رہا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر نے عوام سے کہا کہ وہ بلا روک ٹوک دفتر آئیں، قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے انہیں ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جائے گا۔