میونسپل کمیٹی کی تجاوزات کے خلاف کارروائی
عبدالحکیم (نامہ نگار، سٹی رپورٹر) حکومت پنجاب کی ہدایات پر میونسپل کمیٹی عبدالحکیم نے گزشتہ روز ناجائز تجاوزات کے۔۔
خلاف کارروائی کی۔ دوران آپریشن فروٹ ریڑھی بان شعیب ولد محمد خالد نے چند نامعلوم افراد کے ہمراہ سرکاری عملے پر حملہ کیا۔ انفورسمنٹ اہلکار کاشف زخمی ہوا اور اسے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ واقعے پر انفورسمنٹ انسپکٹر سید شاہزیب علی نے اسسٹنٹ کمشنر کبیروالا کو درخواست ارسال کرتے ہوئے قانونی کارروائی اور ایف آئی آر درج کرنے کی سفارش کی۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تجاوزات ک خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رہے گی۔