پولیس نے 2منشیات فروش گرفتار کر لئے

 پولیس نے 2منشیات فروش گرفتار کر لئے

کہروڑپکا (نمائندہ دنیا ) پولیس تھانہ سٹی نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں کیں۔ بستی فاروق اعظم میں چھاپے کے ۔۔

دوران عمران عرف رانی کو گرفتار کیا گیا، جس کے قبضے سے 10کلو 840 گرام چرس برآمد ہوئی۔ پرانا میلسی روڈ چڑیاں والی بستی پر خلیل الرحمٰن آرائیں کو گرفتار کیا گیا، جن کے قبضے سے 1860گرام چرس برآمد ہوئی۔ دونوں ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کئے گئے اور تفتیش شروع ہو گئی۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لودھراں کیپٹن (ر) علی بن طارق نے ٹیم کی شاباش دی اور منشیات کے خاتمے کیلئے زیرو ٹالرنس پالیسی جاری رکھنے کا اعلان کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں