بورے والا :ون ڈش قانون کی کھلی خلاف ورزی، کارروائی کا مطالبہ

 بورے والا :ون ڈش قانون کی کھلی  خلاف ورزی، کارروائی کا مطالبہ

بورے والا (سٹی رپورٹر ) پنجاب میرج ایکٹ 2016کے تحت شادی کی تقریبات میں ون ڈش پالیسی واضح حد مقرر کرنے کے۔۔

 باوجود ہوٹلوں اور شادی ہالز میں خلاف ورزی جاری ہے ۔ قانون کے مطابق صرف سالن، چاول، سالاد، روٹی یا نان، ایک میٹھی ڈش اور مشروبات پیش کیے جا سکتے ہیں۔ انتظامیہ کی ہدایت کے باوجود بااثر افراد اور ہال مالکان انواع و اقسام کے اضافی کھانے پیش کر رہے ہیں۔ عوامی حلقوں نے کہا کہ مکمل عملدرآمد سے طبقاتی تقسیم ختم ہوگی اور متوسط و غریب طبقے پر اضافی مالی دباؤ کم ہوگا۔ شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب اور متعلقہ حکام سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ ون ڈش قانون پر سختی سے عملدرآمد ممکن ہو سکے ۔

۔۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں