پولیس لائنز میں جنرل پریڈ کا انعقاد
وہاڑی (خبرنگار) ڈی پی او وہاڑی تصور اقبال کی ہدایات پر پولیس اہلکاروں کے ڈسپلن، پیشہ ورانہ معیار اور ٹرن آؤٹ بہتر۔۔
بنانے کیلئے پولیس لائنز وہاڑی میں جنرل پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔ پریڈ میں ضلعی پولیس، ایلیٹ فورس، ٹریفک پولیس اور لیڈی پولیس کے دستوں نے حصہ لیا۔ ایس ڈی پی او سرکل صدر محمد رضوان خان نے پریڈ کا معائنہ کیا اور سلامی لی۔ مختلف دستوں نے شاندار مارچ پاس کیا اور جنرل سلامی پیش کی، جبکہ ایم ٹی سیکشن میں موجود پولیس گاڑیوں کی بھی انسپکشن کی گئی۔