پیپلز پارٹی تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر چل رہی :راشد اکرام
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار ) پاکستان پیپلزپارٹی کے نظریاتی جیالے شیخ راشد اکرام نے کہا کہ پیپلز پارٹی پاکستان کی۔۔
سب سے بڑی جمہوری پارٹی ہے اور تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر چل رہی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ پارٹی کی سیاست کا محور جمہوریت اور عوام ہیں۔ ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بینظیر بھٹو کی قربانیاں آج بھی عوام کے دلوں میں زندہ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ محفوظ ایٹمی پاکستان اور ترقی کی بنیاد پیپلز پارٹی کی قربانیوں کا نتیجہ ہے ۔