پیپلز پارٹی کے سینئر نائب صدر رانا صفدر نون انتقال کر گئے

 پیپلز پارٹی کے سینئر نائب صدر  رانا صفدر نون انتقال کر گئے

سکندرآباد (نامہ نگار ) پاکستان پیپلز پارٹی ضلع ملتان کے سینئر نائب صدر رانا صفدر نون شجاع آباد میں حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے ۔۔۔

 ان کی عمر 56سال تھی۔ چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اور کہا کہ رانا صفدر نون پارٹی کیلئے منی لاڑکانہ تھے ، ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ نماز جنازہ میں سیاسی، سماجی، کاروباری شخصیات، وکلا اور صحافیوں نے شرکت کی، اور مرحوم کو آبائی قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں