ن لیگ سوشل میڈیا ٹیم کی ڈپٹی کمشنر سے ملاقات
جہانیاں (نمائندہ دنیا) پاکستان مسلم لیگ (ن) سوشل میڈیا ڈسٹرکٹ خانیوال کی ٹیم نے ڈپٹی کمشنر خانیوال ملیحہ رشید کے۔۔
ساتھ تعارفی و مشاورتی اجلاس منعقد کیا۔ اجلاس کی صدارت ضلعی صدر راؤ معین الاسلام نے کی۔ اجلاس میں حکومت پنجاب کے ترقیاتی منصوبوں، عوامی فلاحی اقدامات اور انتظامی کارکردگی کو سوشل میڈیا پر مؤثر انداز میں اجاگر کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اور شفاف و بروقت ابلاغ کی اہمیت پر زور دیا۔