انجمن تاجران بس سٹینڈ کاسمال ٹریڈرز چیمبر سے الحاق کا اعلان
چیئرمین را نا محمد اصغر و دیگر عہدیداروں کا خواجہ محمد شفیق کی قیادت پراظہار اعتماد
ملتان (لیڈی رپورٹر)انجمن تاجران جنرل بس سٹینڈ کا چیمبر آف سمال ٹریڈرز سے الحاق کا اعلان ۔چیئرمین را نا محمد اصغر ،صدر نور عالم سیا ل و دیگر عہدیداروں کا خواجہ محمد شفیق کی قیادت پربھر پور اعتماد کا اظہار کر دیا۔ تقریب میں بتایا گیا کہ جنرل بس سٹینڈ مارکیٹ بڑی مارکیٹوں میں شمار ہوتی ہے اور یہاں کاروبار کرنے والے ایک ہزار سے زائد تاجر ایسوسی ایشن کے ممبر ہیں۔چیئرمین رانا محمد اصغر اور صدر نور عالم سیال نے کہا کہ بزرگ تاجر رہنما خواجہ محمد شفیق اور چیمبر آف سمال ٹریڈرز کی قیادت نے تاجر برادری کی خدمات کو مدنظر رکھتے ہوئے الحاق کا فیصلہ کیا۔ چیمبر کے عہدیداران ملک طاہر ڈوگر، ظفر اقبال صدیقی، شیخ احتشام الحق اور عزیز الرحمن انصاری نے بھی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تاجر مارکیٹوں کی بڑی تعداد کا چیمبر سے الحاق ہماری کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔انہوں نے کہا کہ تاجر برادری آج مسائل اور مصائب کا سامنا کر رہی ہے ، لیکن جنرل بس اسٹینڈ اور ملحقہ مارکیٹوں کے تاجر چیمبر کے ساتھ متحد ہیں اور ظلم و جبر کے خلاف ڈٹ کر کھڑے ہیں۔ خواجہ محمد شفیق کی قیادت میں تاجر برادری نے ہمیشہ فرعونیت اور جبر کے خلاف مزاحمت کی ہے۔