غیر شرعی تفریحی سرگرمیوں سے اجتناب کریں،سلمان اعظم

غیر شرعی تفریحی سرگرمیوں سے اجتناب کریں،سلمان اعظم

ہندوانہ رسومات اور غیر اسلامی سرگرمیوں کی قطعی اجازت نہیں دی جا سکتی

ملتان (کرائم رپورٹر) اہلحدیث یوتھ فورس پاکستان کے مرکزی صدر حافظ محمد سلمان اعظم نے کہا ہے کہ حکومت کو تفریح کے نام پر غیر شرعی امور سے مکمل اجتناب کرنا چاہیے ۔ ان کا کہنا تھا کہ تفریح ایک الگ چیز ہے ، تاہم ہندوانہ رسومات اور غیر اسلامی سرگرمیوں کی قطعی اجازت نہیں دی جا سکتی، موجودہ مسائل کا واحد حل اسلامی نظام کے نفاذ میں ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اہلحدیث یوتھ فورس جنوبی پنجاب کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس سے طلحہ ثنائاللہ اور عبدالقیوم سلفی نے بھی خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ یہ ملک دینِ اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا تھا، مگر بدقسمتی سے یہاں اسلامی نظام نافذ نہیں کیا گیا، جس کے باعث حالات دن بدن خراب ہو رہے ہیں۔مقررین کا کہنا تھا کہ ملک کو درپیش بحرانوں سے نجات اور حالات کی بہتری کے لیے اسلامی نظام کا نفاذ ناگزیر ہے ، جس کے لیے وہ پرامن جدوجہد پر یقین رکھتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملکی دفاع اور وقار کو مضبوط بنانے کے لیے حکومتی اور دفاعی اداروں کے اقدامات کے ساتھ وہ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور افواجِ پاکستان کے کردار کو سراہتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں