بیٹے کا بہو سے ملکر کینسر کی مریضہ والدہ اور خالہ پر تشدد
ملزم نے پسٹل کے بٹ مار کر خالہ خورشید بی بی کو شدید زخمی کر دیا
وہاڑی (نمائندہ خصوصی)نواحی گاؤں 174 ڈبلیو بی میں بیٹے نے اپنی بیوی کے ساتھ مل کر والدہ اور خالہ پر تشدد کیا۔ ملزم نے پسٹل کے بٹ مار کر خالہ خورشید بی بی کو شدید زخمی کر دیا۔اہل خانہ کے مطابق ملزم نعیم ولد محمد اقبال نے پہلے اپنی والدہ بشیراں بی بی جو کینسر کی مریضہ ہیں،اسے تشدد کا نشانہ بنایا۔ واقعے کی اطلاع پر ریسکیو 1122 نے زخمی خواتین کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی جبکہ شدید زخمی خاتون کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا۔متاثرہ خاتون نے وزیراعلیٰ پنجاب، وزیراعظم پاکستان، آئی جی پنجاب اور ڈی پی او وہاڑی سے تحفظ اور سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔ پولیس کے مطابق تحقیقات جاری ہیں۔