چیف آف آرمی سٹاف انٹر کلب ہاکی چیمپئن شپ ،چار میچوں کا فیصلہ

چیف آف آرمی سٹاف انٹر کلب ہاکی چیمپئن شپ ،چار میچوں کا فیصلہ

ملتان (خصوصی رپورٹر)تیسرے چیف آف آرمی سٹاف انٹر کلب نیشنل ہاکی چیمپین شپ 2026 کے دوسرے روز چار دلچسپ میچ کھیلے گئے ۔۔۔

۔پہلے میچ میں نور بشارت ہاکی کلب نے سٹی ہاکی کلب ملتان کو 4-0 سے شکست دی۔ دوسرے میچ میں ملتان ہوکٹس ہاکی کلب نے کینٹ ہاکی کلب کو 3-0 سے شکست دی۔ اس میچ کے مہمان خصوصی وسیم اختر، ایس ای وہاڑی میپکو، موجود تھے ۔ تیسرے میچ میں کامران ہاکی کلب نے شاہ رکن عالم ہاکی کلب کو 7-0 سے شکست دی، جبکہ آخری میچ میں ینگ ہیروز ہاکی کلب نے ایگل ہاکی کلب شجاع آباد کو 3-0 سے ہرایا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں