وکلاء کی فلاح وبہبود کیلئے کام کروں گا، اطہر شاہ بخاری
ملتان (کورٹ رپورٹر)امیدوار برائے صدارت ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان سید اطہرحسن شاہ بخاری نے ڈسٹرکٹ بارروم میں وکلاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں وکلاء برادری کے حقوق کا تحفظ کروں گا اور۔۔۔
وکلاء کی فلاح وبہبود کے لئے پہلے سے زیادہ کام کروں گا وکلاء کاز کے لئے سب سے آگے ہوں گا انہوں نے کہا کہ وکلاء کے مسائل کا حل میری اولین ترجیح ہے۔ میرے دفتر کے دروازے تمام وکلاء کے لئے کھلے ہیں ۔