بھانہ اور دکان کے باہر سے موٹرسائیکلیں چوری
کوٹ ا دو نامہ نگار )چور بھانہ اور دکان کے باہر سے موٹر سائیکلیں لے اڑے الگ الگ مقدمات درج۔۔۔
تفصیل کے مطابق کوٹ ادو وارڈ نمبر تین کا رہائشی اظہر عباس ہمراہ دانیال ارشاد صفدر حسین کے ساتھ شاپنگ کرنے گئے موٹرسائیکل دکان کے باہر کھڑی کر دی دیکھا تو دو نامعلوم افراد موٹرسائیکل موڑ رہے ہیں پکڑنے کی کوشش کی تو موٹر سائیکل لے کر فرار ہو گئے ۔دوسرے وقوعہ میں کوٹ ادو کے نواحی علاقہ کارہائشی الطاف حسین نے کریانہ کی دکان بنا رکھی ہے دکان بند کر کے بھانہ مویشی کے باہر موٹر سائیکل کھڑی کر کے خود گھر جا کر سو گیا ،صبح دیکھا تو موٹر سائیکل چوری ہوچکی تھی۔