ایکسین واپڈا عبدالرؤف سنکھیڑ نے چارج سنبھال لیا

ایکسین واپڈا عبدالرؤف  سنکھیڑ نے چارج سنبھال لیا

وہاڑی(خبرنگار )ایکسین واپڈا ایم این ٹی ایڈیشنل ایس ای عبدالرؤف سنکھیڑ نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر باقاعدہ طور پر کام شروع کر دیا۔۔۔

، عبدالرؤف سنکھیڑ میپکو انجینئرز ایسوسی ایشن کے دو مرتبہ صدر رہ چکے ہیں جبکہ اس وقت سینئر نائب صدر کے عہدے پر فائز ہیں اور پاکستان انجینئرنگ کونسل کی گورننگ باڈی کے منتخب رکن بھی ہیں، وہاڑی میں تعیناتی سے قبل وہ ایکسین آپریشن بہاولپور کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے ، عہدہ سنبھالنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ایکسین ایم این ٹی عبدالرؤف سنکھیڑ نے کہا کہ وہ وہاڑی سرکل میں عوامی خدمت کو اولین ترجیح دیں گے اور تمام امور میرٹ پر انجام دیے جائیں گے ، انہوں نے کہا کہ ان کا دفتر عوام کے لیے کھلا ہے اور بجلی سے متعلق شکایات، بالخصوص میٹر کی درستگی کے حوالے سے شہری کسی بھی وقت دفتر آ کر رجوع کر سکتے ہیں، انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ صارفین کے مسائل کے فوری اور شفاف حل کو یقینی بنایا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں