قاتل اشتہاری کے ساتھیوں کا پولیس ٹیم پر حملہ ،تشدد
ایک اہلکارسے موبائل فون چھین لیا، اشتہاری فرارکرادیا ،مقدمہ درج
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر)قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری کو گرفتار کرنے کے دوران اس کے ساتھیوں نے پولیس ٹیم پر حملہ کر کے تشدد کیا اور اشتہاری کو چھڑا کر فرار کرا دیا۔تفصیل کے مطابق تھانہ صدر سرور شہید کی حدود میں کارروائی کے دوران ملزمان نے پولیس اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور ایک اہلکار کا موبائل فون بھی چھین لیا۔ بعد ازاں اشتہاری کو موٹر سائیکل پر بٹھا کر فرار کر دیا گیا۔پولیس نے حملہ آور ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے اشتہاری اور ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے شروع کر دیے ہیں۔