مساجد ، امام بارگاہوں کی سکیورٹی پر ہنگامی اجلاس
ملتان (کرائم رپورٹر)سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر نے ملکی صورتِ حال کے پیشِ نظر مساجد، امام بارگاہوں اور۔۔
دیگر مذہبی مقامات کی سکیورٹی کے حوالے سے ایک اہم اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں امن و امان کی مجموعی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور سکیورٹی انتظامات کو مزید مؤثر بنانے کے لئے مختلف اقدامات پر غور کیا گیا۔اجلاس میں پولیس افسروں نے سکیورٹی پلان پر بریفنگ دی جبکہ حساس مقامات پر اضافی نفری کی تعیناتی، داخلی و خارجی راستوں کی نگرانی، سی سی ٹی وی کیمروں کی فعالیت اور سرچ آپریشنز کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی گئیں۔