رمضان پیکیج ، محنت کشوں کو دس ہزار روپے کی فراہمی

رمضان پیکیج ، محنت کشوں کو دس ہزار روپے کی فراہمی

سوشل سکیورٹی سے رجسٹرڈ بارہ لاکھ سے زائد تحفظ یافتہ محنت کش مستفید

ملتان (وقائع نگار خصوصی)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے رمضان نگہبان پیکیج کے تحت پنجاب سوشل سکیورٹی سے رجسٹرڈ 12 لاکھ سے زائد تحفظ یافتہ محنت کشوں کو رمضان المبارک کے دوران 10 ہزار روپے دیئے جا رہے ہیں۔ اسی سلسلے میں ملتان میں بھی رجسٹرڈ محنت کشوں کو 10 ہزار روپے فراہم کئے جا رہے ہیں۔حکام کے مطابق ایسے محنت کش جنہیں ابھی تک مریم نواز شریف راشن کارڈ موصول نہیں ہوا، انہیں رقم کی ادائیگی کے لئے بینک نے باقاعدہ طریقہ کار وضع کیا ہے ۔ متعلقہ محنت کشوں کے رجسٹرڈ موبائل نمبر پر بینک کی جانب سے چھ ہندسوں پر مشتمل پن کوڈ بھیجا جا رہا ہے ۔محنت کش اپنا شناختی کارڈ اور موصول ہونے والا پن کوڈ ساتھ لے کر اپنے گھر یا صنعتی یونٹ کے قریب موجود نامزد ایجنٹ کے پاس جائیں۔ وہاں پن کوڈ کی تصدیق اور بائیو میٹرک عمل مکمل کرانے کے بعد فوری طور پر 10 ہزار روپے وصول کئے جا سکتے ہیں۔واضح کیا گیا ہے کہ 10 ہزار روپے کی رقم پر کسی بھی قسم کی کٹوتی نہیں ہوگی، لہٰذا محنت کش اپنی مکمل رقم ایجنٹ سے وصول کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں