وکیل قتل کیس کا ملزم حراست سے فرار ، وکلا کاہڑتال کا اعلان

وکیل قتل کیس کا ملزم حراست سے فرار ، وکلا کاہڑتال کا اعلان

سابق ایس ایچ او رائے ساجد ایف آئی اے ملتان کی حراست سے فرار ہو گیا تھا

وہاڑی (خبرنگار) وکیل کے قتل کے ملزم کے ایف آئی اے ملتان کی حراست سے فرار ہونے کے سنگین واقعہ پر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن وہاڑی نے شدید مذمت کرتے ہوئے ہڑتال کا اعلان کر دیا۔ صدر راؤ شیراز رضا کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ رکن بار محمد ذیشان شبیر ڈھڈی ایڈووکیٹ کے قتل میں ملوث سابق ایس ایچ او رائے ساجد کے فرار کے خلاف آج بار میں مکمل ہڑتال ہوگی، اور اس دوران تمام عدالتوں کا بائیکاٹ کیا جائے گا۔ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر راؤ شیراز رضا اور جنرل سیکرٹری مطلوب حسین جوئیہ نے اس واقعے کی فوری اور اعلیٰ سطحی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ وکلاء برادری نے کہا کہ ملزم کے فرار نے ایف آئی اے کی غفلت اور نظام کی کمزوری کو واضح کر دیا، اور اس کی مکمل تحقیقات ہونی چاہئیں۔وکلاء نے زور دیا کہ ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے تاکہ مستقبل میں ایسی صورت حال دوبارہ نہ ہو۔ اس اقدام سے وہاڑی میں وکلاء کی اجتماعی احتجاجی تحریک اور عدالتی نظام میں شفافیت کے لیے موقف واضح ہو گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں