تمام محکمے کھیلوں میں ترقیاتی اقدامات پر توجہ دیں :خالد جاوید

 تمام محکمے کھیلوں میں ترقیاتی اقدامات پر توجہ دیں :خالد جاوید

اجلاس میں نئی ترقیاتی سکیموں پر غور ،محکموں کو ہدایت کردی گئی

وہاڑی (خبرنگار ،نمائندہ خصوصی ) ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ کی زیر صدارت سالانہ ترقیاتی پروگرام 2026 کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ اجلاس میں نئی ترقیاتی سکیموں پر غور کیا گیا اور محکمہ جات کو ہدایت دی گئی کہ عوامی فلاح کے لیے موثر سکیمیں تیار کریں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام 2026-27 کے تحت ایسی سکیمیں ترتیب دی جائیں جن سے عوام براہِ راست مستفید ہوں۔ تمام محکمے صحت، تعلیم، شاہراہیں، بلڈنگ اور کھیلوں میں ترقیاتی اقدامات پر توجہ دیں اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ محمد افضال، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فہد وحید، سی ای او ایجوکیشن ناصر عزیز، ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر محسن علی، ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز میاں نعیم عاصم، منیجر وومن ورکنگ ہاسٹل سعدیہ اسلم، ایس ڈی او بلڈنگ ہادیہ علی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات قراۃ العین، ایکسین پبلک ہیلتھ عاصم عباس رضا، ڈی ایس او عاصم بھٹی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر کالجز اور دیگر افسران موجود تھے ۔اجلاس میں تمام افسران نے اپنے شعبوں کی ترقیاتی سکیموں پر تفصیلی بریفنگ دی اور منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کا عزم ظاہر کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں