خانیوال میں سول ڈیفنس کنٹرول سینٹر فعال کرنے کا فیصلہ
ڈپٹی کمشنر ملیحہ رشید نے افسران کو کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت کردی
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار ) ضلعی انتظامیہ نے سول ڈیفنس دفتر میں قائم کمبائنڈ کنٹرول اینڈ رپورٹ سینٹر کو فوری فعال کرنے کا فیصلہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر ملیحہ رشید نے محکمہ بلڈنگز کو ہنگامی بنیادوں پر ضروری اقدامات کی ہدایت دی۔ڈپٹی کمشنر نے سول ڈیفنس آفس کا اچانک دورہ کیا اور وہاں دستیاب سہولیات، کنٹرول روم، کمیونیکیشن سسٹم اور دیگر انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ افسران و عملہ کی حاضری چیک کی گئی اور کارکردگی بہتر بنانے کے واضح احکامات جاری کیے گئے ۔ملیحہ رشید نے ہدایت کی کہ کمبائنڈ کنٹرول اینڈ رپورٹ سینٹر کو جدید تقاضوں کے مطابق فعال بنایا جائے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری رسپانس یقینی بنایا جا سکے ۔ انہوں نے زور دیا کہ سول ڈیفنس کو عملی طور پر ایک مؤثر اور متحرک ادارہ بنایا جائے گا۔