امریکی حملہ عالمی امن کے لیے خطرہ :شیخ راشد اکرام
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار ) پاکستان پیپلز پارٹی کے نظریاتی جیالے شیخ راشد اکرام نے ایران پر مسلط کی جانے والی جنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ ۔۔۔
انہوں نے کہا کہ یہ اقدام ایک خود مختار ملک پر حملہ اور عالمی امن کے لیے خطرہ ہے ۔ خطے میں عدم استحکام بڑھ رہا ہے اور معصوم شہری، خصوصاً بچے متاثر ہو رہے ہیں۔ شیخ راشد نے کہا کہ انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہو رہی ہے اور عالمی برادری کو اس پر فوری نوٹس لینا چاہیے تاکہ انسانی المیے کو مزید بڑھنے سے روکا جا سکے ۔