21 رمضان کے جلوسوں کیلئے رضاکاروں کا تربیتی سیشن

21 رمضان کے جلوسوں کیلئے  رضاکاروں کا تربیتی سیشن

ملتان (کرائم رپورٹر)سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر کی ہدایت پر آڈیٹوریم ہال پولیس لائنز میں ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر ملتان کی۔۔۔

 نگرانی میں 21 رمضان کے جلوسوں کے سلسلے میں ویلنٹیئرز کی خصوصی ٹریننگ کا انعقاد کیا گیا۔ٹریننگ سیشن میں سکیورٹی برانچ، سپیشل برانچ، سی ٹی ڈی، سول ڈیفنس، ریسکیو اور ایلیٹ فورس کے ممبران نے ویلنٹیئرز کو سکیورٹی امور، ہجوم کے نظم و ضبط، ہنگامی صورتحال سے نمٹنے ، مشکوک اشیاء کی شناخت اور بروقت اطلاع دینے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ افسرون نے ویلنٹیئرز کو ہدایت کی کہ جلوس کے دوران پولیس کے ساتھ مکمل رابطے میں رہیں، مشکوک سرگرمیوں پر نظر رکھیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں