گھر میں آگ لگانے کا الزام، نامعلوم افراد پر مقدمہ
ملتان (کرائم رپورٹر)سٹی شجاع آباد پولیس نے گھر میں آگ لگانے کے الزام میں نامعلوم ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔۔۔۔
ساجدہ بی بی نے پولیس کو بتایا کہ جب وہ گھر پہنچی تو گھر میں آگ لگی ہوئی تھی، جس کے باعث گھریلو سامان اور فرنیچر جل کر راکھ ہو گیا۔پولیس کے مطابق یہ واقعہ جان بوجھ کر ارتکاب جرم کے طور پر پیش آیا۔ متعلقہ تھانے نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔