خاتون کا ڈیٹا چوری کیس، ملزم جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

خاتون کا ڈیٹا چوری کیس، ملزم  جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

ملتان (کورٹ رپورٹر)سینئر جج کریمنل احسان صابر نے خاتون کا ڈیٹا چوری کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم فیضان احمد کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوادیا۔۔۔۔

ملزم کے وکیل محمد عامر خان بھٹہ نے عدالت کو آگاہ کیا کہ مقدمہ کی مدعیہ ماریہ نے ملزم فیضان اور اس کی ہمشیرہ سعدیہ کے خلاف ڈیٹا چوری کرنے اور سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر کے بلیک میل کرنے کے الزامات عائد کئے ہیں۔ وکیل نے بتایا کہ حقیقت میں ماریہ سعدیہ کی دیورانی ہے اور ان کے درمیان گھریلو جھگڑا اس کیس کی بنیاد بنا۔، تاہم اب اس گھریلو تنازعے کو غلط رنگ دے کر قانونی کارروائی کا حصہ بنایا جا رہا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں