2026:تھانہ ٹھٹھہ صادق آباد میں مقدمات کی سنچری مکمل

2026:تھانہ ٹھٹھہ صادق آباد  میں مقدمات کی سنچری مکمل

جہانیاں (نمائندہ دنیا)تھانہ ٹھٹھہ صادق آباد پولیس تھانہ ٹھٹھہ صادق آباد نے رواں سال 2026 کے دوران مقدمات اندراج کی پہلی سنچری مکمل کر لی ہے ۔۔۔۔

تفصیلات کے مطابق سال کا پہلا مقدمہ 1/26 اسسٹنٹ سب انسپکٹر شوکت علی کی مدعیت میں ملزم خالد پرویز سکنہ چک نمبر 103 دس آر کے خلاف ناجائز اسلحہ برآمدگی کا درج ہوا۔ سال کا 100 واں مقدمہ چک نمبر 132 دس آر کی مسجد سے ایمپلی فائر سسٹم چوری کرنے پر نامعلوم چوروں کے خلاف منیر احمد کی مدعیت میں درج کیا گیا۔اب تک پولیس تھانہ ٹھٹھہ صادق آباد کی جانب سے مجموعی طور پر 100 مقدمات درج کیے جا چکے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں