ملت جعفریہ کا ایران پر امریکی و اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاج
ملتان (کرائم رپورٹر)ایران پر حالیہ امریکا اور اسرائیل کی جارحیت اور سپریم لیڈر سید علی خامنہ ای کی شہادت کے خلاف ملک بھر کی طرح ملتان میں بھی ملت جعفریہ کی جانب سے احتجاج جاری ہے ۔۔۔۔
اس سلسلے میں سیداں والا بائی پاس پر اجتماعی نماز جمعہ ادا کی گئی جس کے بعد احتجاج کیا گیا۔ اجتماعی نماز اور احتجاج میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے تھے ، پولیس کی بھاری نفری موجود تھی اور چوک کو چاروں اطراف سے بند کیا گیا تھا۔نماز جمعہ کی امامت علامہ سید اقتدار حسین نقوی نے کی۔ مقررین نے کہا کہ ایران پر امریکی و اسرائیلی جارحیت خطے میں امن کے لئے خطرناک ہے ۔