وہاڑی: ڈپٹی کمشنر آفس کلرک کے اثاثہ کیس کی سماعت
ملتان (کورٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر آفس وہاڑی کے کلرک خالد نواز بھٹی کے آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس کی سماعت گزشتہ روز سپیشل جج اینٹی کرپشن ملتان محمد ندیم انصاری کی عدالت میں ہوئی۔۔۔۔
عدالت نے آئندہ سماعت کے لئے یکم اپریل کی تاریخ مقرر کر دی ہے ۔گزشتہ سماعت کے دوران ملزم کی جانب سے مزید دو گواہ پیش کرنے کی استدعا کی گئی تھی، جسے فاضل عدالت نے انصاف کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے منظور کر لیا۔ عدالت نے ملزم کو اپنے دفاع میں گواہ پیش کرنے کی اجازت دی تاکہ وہ مؤثر طور پر اپنی صفائی پیش کر سکے ۔