سی پی او کا مساجد کا دورہ سکیورٹی انتظامات کا جائزہ
ملتان (کرائم رپورٹر)سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر نے رمضان المبارک کے دوران شہر کی مساجد میں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔۔۔۔
اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ اولڈ کوتوالی محمد انتصار اور دیگر افسر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے ۔محمد انتصار نے سی پی او کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ تراویح، سحری، افطار اور فجر کی نماز کے دوران مساجد اور امام بارگاہوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ تمام افسروں کو وقتاً فوقتاً اپنے علاقوں میں ڈیوٹی چیک کرنی چاہیے اور جوانوں کو بروقت ہدایات دینی چاہیے تاکہ سکیورٹی سخت اور مؤثر رہے ۔