ملزموں نے تین لڑکیاں اغوا کرلیں، پولیس تلاش میں مصروف

ملزموں نے تین لڑکیاں اغوا  کرلیں، پولیس تلاش میں مصروف

ملتان (کرائم رپورٹر)شہر کے مختلف علاقوں میں اغوا کے تین واقعات پیش آئے ہیں جن میں دو نامزد سمیت نامعلوم ملزموں کے خلاف مقدمات درج کرکے پولیس نے کارروائی شروع کر دی ہے ۔صدر جلالپور پولیس کو محمد جمیل نے۔۔۔

 بتایا کہ ملزم عمران اپنے نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ موضع کرموں والی سے شیما مائی کو اغوا کرکے فرار ہوگیا۔دوسری جانب دہلی گیٹ پولیس کو محمد فیصل نے درخواست دی کہ اس کی بہن اقرا بی بی کو ملزم طاہر حسین اپنے نامعلوم ساتھی کے ساتھ زبردستی کار میں بٹھا کر اغوا کرکے لے گیا۔اسی طرح تھانہ ممتاز آباد کے علاقے میں ارسلان نے پولیس کو بتایا کہ اس کی بہن فلک زمان سحری کا سامان لینے کے لیے گھر سے گئی لیکن واپس نہ آئی۔ شبہ ہے کہ نامعلوم ملزم اسے اغوا کرکے لے گئے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں