واپڈا ٹیم سے بدتمیزی، ملزم کیخلاف مقدمہ درج، کارروائی شروع
ملتان (کرائم رپورٹر)واپڈا ٹیم سے بدتمیزی اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کے الزام میں پولیس نے ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کر دی۔۔۔
۔ممتاز آباد پولیس کو واپڈا کے ایک ملازم نے درخواست دی کہ واپڈا ٹیم عدم ادائیگی کے باعث ملزم عابد علی کا بجلی کنکشن منقطع کرنے کے لئے موقع پر پہنچی۔ کنکشن منقطع کئے جانے پر ملزم طیش میں آگیا اور واپڈا اہلکاروں کے ساتھ بدتمیزی شروع کر دی۔درخواست کے مطابق ملزم نے اہلکاروں کے ساتھ ہاتھا پائی کی اور انہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔