35فیصد تنخواہ پریمیم بحالی فیکلٹی کیلئے ریلیف، آپٹا
ٹی ٹی ایس تنخوا ہ کے ڈھانچے کو سالانہ بجٹ سے منسلک کیا جائیگا،ڈاکٹر آصف
ملتان (خصوصی رپورٹر)آل پاکستان ٹینور ٹریک فیکلٹی ایسوسی ایشن (آپٹا) نے ٹاسک فورس کی سفارش کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ 35 فیصد تنخواہ پریمیم بحال ہونے سے TTS فیکلٹی کو ریلیف ملے گا۔ ترجمان آپٹا، ڈاکٹر محمد ریحان حسن شاہ گیلانی نے بتایا کہ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال کی زیر صدارت ٹاسک فورس کے آٹھویں اجلاس میں یہ سفارش منظور ہوئی۔آپٹا نے بتایا کہ پروفیسر ڈاکٹر آصف علی کی قیادت میں موجودہ کابینہ نے تقریباً ایک سال تک TTS فیکلٹی کی رکی ہوئی تنخواہوں کے حل کے لئے پلاننگ کمیشن، فنانس ڈویژن اور HEC سمیت سٹیک ہولڈرز کے ساتھ متعدد میٹنگیں کیں۔ مجوزہ سفارش کے مطابق پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس (PIDE) میں BPS پر مجموعی تنخواہ کو بیس لائن کے طور پر استعمال کیا جائے گا اور TTS فیکلٹی ممبران کو اس بیس لائن پر 35 فیصد پریمیم دیا جائے گا۔مزید یہ کہ TTS تنخواہ کے ڈھانچے کو بھی سالانہ بجٹ میں اضافے سے منسلک کیا جائے گا، جو یونیورسٹیوں میں تعلیم اور تحقیق کی ترقی اور پائیداری کو یقینی بنانے کے لیے اہم قدم ہے ۔