امریکا اسرائیل کی ایران پر جارحیت خطے کیلئے خطرہ،خواجہ عاصم

امریکا اسرائیل کی ایران پر جارحیت خطے کیلئے خطرہ،خواجہ عاصم

جماعت اسلامی ملتان کا احتجاج، امت مسلمہ سے اتحاد و یکجہتی کی اپیل

 ملتان (کرائم رپورٹر) قائم مقام امیر جماعت اسلامی ضلع ملتان خواجہ عاصم ریاض نے کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملہ کھلی دہشت گردی ہے اور یہ پورے خطے کے امن کے لئے سنگین خطرہ بن چکا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی قیادت کی شہادتوں پر پوری امت مسلمہ غمزدہ ہے اور پاکستانی قوم اپنے ایرانی بھائیوں کے دکھ میں برابر کی شریک ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام امریکا اور اسرائیل کی ایران پر جارحیت کے خلاف منعقدہ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر حافظ محمد اسلم نائب امیر ضلع، چودھری اطہر عزیز ، مرزا تنویر احمد ، اعجاز الرحمن اور محمد واجد سمیت دیگر ذمہ دار بھی موجود تھے ۔خواجہ عاصم ریاض نے کہا کہ صہیونی ریاست طویل عرصے سے خطے میں جارحیت اور دہشت گردی کی پالیسی پر عمل پیرا ہے جبکہ امریکا اس کی سرپرستی کر رہا ہے ۔ ایران پر حالیہ حملہ اسی تسلسل کی ایک کڑی ہے جس کی جماعت اسلامی شدید مذمت کرتی ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں