موٹرسائیکل خریدنے کے بہانے شہری کو بلا کر تشدد، نقدی چھین لی
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) موٹرسائیکل خریدنے کے بہانے شہری کو بلا کر تشدد کرنے اور نقدی و موبائل چھیننے کا واقعہ پیش آیا،۔۔۔
پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔تفصیلات کے مطابق وارڈ نمبر 14 سی محلہ ککے والا کے رہائشی محمد طفیل مشوری نے پولیس کو بتایا کہ وہ موٹرسائیکل منڈی میں شوروم چلاتا ہے ۔ گزشتہ روز اسے ایک نامعلوم نمبر سے کال موصول ہوئی جس میں موٹرسائیکل فروخت کرنے کیلئے بلایا گیا۔وہ موٹرسائیکل دیکھنے کیلئے پرانی سبزی منڈی وارڈ نمبر 14 بی پہنچا تو وہاں موجود رانا سلیمان راجپوت نے اسے زبردستی پکڑ کر گھر کے اندر لے جا کر سوٹوں کے وار کر کے تشدد کیا جس سے وہ زخمی ہو گیا۔ اس دوران ایک خاتون ویڈیو بناتی رہی جبکہ دو دیگر افراد نے بھی اسے تشدد کا نشانہ بنایا۔متاثرہ شہری کے مطابق اس دوران اس کی جیب سے 13 ہزار روپے نقدی، موبائل فون اور گھڑی بھی چھین لی گئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔