یوم شہادت حضرت علی پر امن وامان کیلئے ڈی پی او کی میٹنگ
وہاڑی (خبرنگار)ڈی پی او وہاڑی تصور اقبال کے زیر صدارت یوم شہادت حضرت علی اور موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر اہل تشیع کمیونٹی اور۔۔۔
امن کمیٹی کے ممبران سے میٹنگ منعقد ہوئی۔ڈی پی او نے شرکاء سے کہا کہ یوم شہادت حضرت علی کے موقع پر مذہبی ہم آہنگی، اتحاد اور امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مربوط رابطے میں رہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سکیورٹی پلان کے تحت ضلع بھر میں سخت انتظامات کیے جائیں گے تاکہ کسی بھی مشکل صورتحال سے بچا جا سکے ۔میٹنگ کے دوران شرکاء نے مختلف تجاویز اور مسائل پیش کیے ۔، جنہیں حل کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی، جبکہ شرکاء نے بھی پولیس اور انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔