سڑک کنارے نومولود کی لاش برآمد،مقدمہ درج
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) تھانہ دائرہ دین پناہ کے علاقہ سرورشہید روڈ پر کنڈا سٹاپ کے قریب سڑک کنارے نومولود بچے کی لاش ملنے پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔۔۔
۔پولیس کے مطابق اطلاع ملنے پر سب انسپکٹر محمد سلیم لاکھا اہلکاروں کے ہمراہ موقع پر پہنچے تو موضع ٹبہ مستقل شرقی کے قریب سڑک کے بائیں کنارے نومولود بچے کی لاش پڑی تھی جسے کسی شخص نے وہاں پھینک دیا تھا۔پولیس نے راہگیروں کی موجودگی میں لاش کا ابتدائی معائنہ کیا اور قانونی کارروائی شروع کرتے ہوئے نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے آر ایچ سی ہسپتال دائرہ دین پناہ منتقل کر دیا۔پولیس کے مطابق نامعلوم ملزمہ کے خلاف اسقاط حمل اور نومولود کو پھینکنے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ شواہد اکٹھے کرنے کیلئے فرانزک اور کرائم سین یونٹ کو بھی طلب کر لیا گیا ہے ۔